ناگانو میں 19 سالہ شخص خالہ کے سابق بوائے فرینڈ کے ہاتھوں قتل ہونے کا شبہ

ناگانو: پولیس نے پیر کو کہا کہ ایدا، صوبہ ناگانو میں ایک 19 سالہ شخص، جسے ہفتے کی رات مردہ پایا گیا تھا، ممکنہ طور پر اپنی خالہ کے سابق بوائے فرینڈ کا شکار بنا ہو سکتا ہے۔

پولیس کے مطابق، 30 کے پیٹے میں اس عورت کے سابق بوائے فرینڈ نے اپنے کے ساتھ دوبارہ اکٹھے نہ ہونے کی صورت میں اُس کا مکان جلا ڈالنے کی دھمکی دی تھی۔ پچھلے منگل کو عورت نے پولیس سے مشورہ کیا جس نے آدمی کو خبردار کیا کہ عورت کو تنگ نہ کرے۔

فُوجی ٹی وی نے اطلاع دی کہ عورت نے ہفتے کی سہ پہر 3 بجے پولیس کو کال کی،اور کہا کہ اسے اور اس کے بچے کو وہ شخص بزورِ طاقت ان کے گھر سے لے گیا تھا، تاہم وہ ایک سہولتی اسٹور پر فرار ہو گئے۔ ہفتے کی رات پولیس نے انہیں لفٹ دی اور واپس ان کے گھر لے گئی جہاں انہیں خاتون کے بھتیجے کی لاش ملی، جس کی شناخت جون کاشیمادا کے طور پر ہوئی۔ فُوجی ٹی وی نے پولیس کے حوالے سے بتایا، اس لڑکے، جو اپنی خالہ کے ساتھ رہتا تھا، کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔

اتوار کی صبح مطلوب شخص کی کار ایک جنگل میں عورت کے مکان سے 20 کلومیٹر دور کھڑی پائی گئی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.