ٹوکیو کلب میں قتل کا مشتبہ بغیر فردِ جرم عائد کیے رہا

ٹوکیو: ٹوکیو میٹروپولیٹن پولیس نے منگل کو کہا کہ پچھلے ستمبر میں ایک روپونگی کلب میں 31 سالہ ریوسوکے فوجیموتو کو مار مار کر قتل کرنے پر حراست میں لیے گئے آدمیوں میں سے ایک کو رہا کر دیا گیا ہے۔

مجموعی طور پر کانتو رینگو بائیکر گینگ کے آٹھ سابق اراکین بشمول اس کے 31 سالہ لیڈر تائیچی اشی موتو، کو پچھلے برس 2 ستمبر کو کلب فلاور میں فوجیموتو کے قتل کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا تھا۔ صبح کی ابتدائی ساعتوں میں ماسک پہنے 10 آدمیوں کا ایک گروہ کلب میں داخل ہوا تھا، اور اس نے ایک لفظ بھی کہے بغیر فوجیموتو کو دھاتی پائپوں اور ایلومینیم کے بلوں سے مار مار کر مار ڈالا۔

فُوجی ٹی وی نے اطلاع دی کہ رہا کیے جانے والے 28 سالہ مشتبہ کو مبینہ طور پر آلاتِ قتل تیار کرنے پرگرفتار کیا گیا تھا۔ ٹوکیو ڈسٹرکٹ کورٹ کا کہنا ہے کہ اس نے پولیس کو کہا ہے کہ آدمی کے خلاف مقدمہ ہونے یا نہ ہونے پر مزید فیصلہ کرنے سے قبل آدمی کے ملوث ہونے بارے مزید تفتیش کرے۔

اس مقدمے کے حوالے سے مجموعی طور پر 17 حراستی وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.