ٹوکیو: سابق وزیر اعظم یوکیو ہاتویاما کی والدہ، جنہیں ایک طاقتور سیاسی اور کاروباری قبیلے کی “گاڈ مدر” قرار دیا گیا تھا، وفات پا گئیں ہیں۔ یوکیو ہاتویاما (2009 میں عہدہ سنبھالنے کے) نو ماہ سے بھی کم عرصے میں اپنے متذبذبانہ اور کمزور اندازِ پیشوائی پر پائی جانی والی وسیع تر شکایتوں کے بعدمستعفی ہو گئے تھے۔
یوکیو ہاتویاما ایک لمبے عرصے سے خاندان میں اصل طاقت کے طور پر دیکھے جاتے تھے، جو ان (کی والدہ) کو “گاڈ مدر” کا لقب دینے کی وجہ بنا، جو 1972 کی فلم “گاڈ فادر” کا اخباری چربہ تھا۔
وہ جاپانی سیاست میں ایک متنازع شخصیت کے طور پر جانی جاتی رہیں، اور مبینہ طور پر اپنے بیٹوں کو برج اسٹون کے حصص اور نقدی کی صورت میں سینکڑوں ملین ین تحفتاً دیتی رہیں۔
ممکنہ غیر قانونی سیاسی چندے کے امکان کے تحت اس کی تفتیش کی گئی تھی، تاہم ان کے خلاف کبھی بھی کوئی الزام عائد نہ کیا گیا۔