ٹوکیو: جاپان نے منگل کو شمالی کوریا کے ایٹمی تجربے کے بعد تابکاری کی مقدار جانچنے کے لیے ہوا کے نمونے اکٹھے کرنے کے لیے فوجی طیارہ روانہ کیا۔
وزارت کے ترجمان کے مطابق، وزیر دفاع ایتسونوری اونودیرا نے سینئر دفاعی اہلکاروں کا ایک اجلاس بلایا اور انہیں ہوا میں تابکار مواد اکٹھے کرنے کا حکم دیا۔
ائیر سیلف ڈیفنس فورس کے ایک ترجمان نے کہا، “ہم نے ہوا کے نمونے اکٹھے کرنے کے لیے ایک طیارہ روانہ کیا”۔
مقامی میڈیا نے کہا کہ فضائیہ نے شمالی، وسطی اور جنوب مغربی جاپان کے تین ہوائی اڈوں سے تربیتی طیارے روانہ کیے۔
وزیرِ اعظم شینزو ایبے نے ایٹمی تجربے کی مذمت کی، اور کہا کہ اس نے بین الاقوامی اعلانات کی خلاف ورزی کی۔
ایبے نے پارلیمان کو بتایا، “یہ تجربہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کی ایک پوری لڑی کی خلاف ورزی کرتا ہے”۔ “یہ انتہائی قابلِ افسوس تھا۔ ہم شدید احتجاج کرتے ہیں۔”