یونیورسٹی کے طلباء نے گھریلو آلات کو ذہین آلات میں بدلنے والا آلہ تیار کر لیا

ٹوکیو: ذہین آلات کا خیال پیش ہوئے اب کچھ عرصہ ہو چکا ہے، تاہم ابھی تک یہ اوسط گھرانے میں نقب نہیں لگا سکا۔ حتی کہ اپنا گھر چلانے کے لیے درمیانی قیمت والی ذہین مشینوں کا حصول بھی مہنگا ہو جائے گا چونکہ آپ کو تمام تر پرانی چیزوں کو بدلنا ہو گا۔

پلوٹو کے نوجوان ڈویلپرز ایک سادہ حل پیش کرتے ہیں جو 12,800 ین کی مناسب قیمت میں آپ کے گھر میں اس وقت موجود تمام الیکٹرونکس آلات کو ذہین بنانے کی سہولت دیتا ہے۔

پلوٹو سسٹم ایک باکس پر مشتمل ہے جو آپ کی ہتھیلی پر سما سکتا ہے، جسے “ریموٹ اسٹیشن” کہا جاتا ہے۔ یہ اسٹیشن لین (لوکل ایریا نیٹ ورک) کیبل کے ذریعے آپ کے گھریلو راؤٹر سے منسلک ہو جاتا ہے۔ اسٹیشن پلگ ان کرنے کے بعد آپ پلوٹو ایپ اپنے اسمارٹ فون پر ڈاؤنلوڈ کرتے ہیں اور کام کے لیے تیار ہو جاتے ہیں۔

اس آلے میں کمیاں بھی ہیں، جیسا کہ یہ صرف ریموٹ کنٹرول ہونے والے آلات کے ساتھ ہی کام کر سکتا ہے اور گھر میں شاید کچھ جگہوں پر کام نہ کرے۔ اس کے تینوں ڈویلپر جو ٹوکیو یونیورسٹی کے انڈر گریجویٹ ہیں جنہوں نے یہ آلہ تیار اور مارکیٹ کیا، یقیناً اطمینان محسوس کر سکتے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.