امریکہ چین کے ریڈار والے واقعے میں جاپان پر یقین کرتا ہے

واشنگٹن: امریکہ نے پیر کو کہا کہ وہ یقین رکھتا ہے کہ اس کے اتحادی جاپان کا الزام کہ چین نے پچھلے ماہ ہتھیاروں کی رہنمائی کرنے والا ریڈار فعال کر دیا تھا، درست ہے، جس کی وجہ سے مشرقی بحر چین میں دو ایشیائی طاقتوں میں کشیدگی بڑھ گئی۔

چینی جاپانی دعوؤں سے انکار کرتا ہے کہ چینی بحری جہازوں نے اپنا ریڈار ایک جاپانی تباہ کار جہاز اور ہیلی کاپٹر پر مرکوز کیا۔ وہ چین کو بدنام کرنے کے لیے جاپان پر اطلاعات میں جعلسازی کا الزام لگاتا ہے۔

تاہم اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان خاتون وکٹوریا نولانڈ نے کہا کہ امریکہ کو جاپان نے بریفنگ دی، اور حوالہ دیا، “ہم اپنے آپ سے مطمئن ہیں کہ ایسا ہی ہوا لگتا ہے”۔

چین اور جاپان چھوٹے چھوٹے ٹاپوؤں کے ایک جھرمٹ پر علاقائی تنازع میں الجھے ہوئے ہیں جنہیں جاپانی میں سین کاکو اور چینی میں دیاؤیو کہا جاتا ہے۔ واشنگٹن کہتا ہے کہ وہ اقتدارِ اعلی کے تنازع پر کسی کی طرفداری نہیں کرتا، تاہم جزائر کے انتظام پر جاپان کے حق کی خلاف ورزی کرنے والے “یکطرفہ اقدامات” کی مخالفت کرتا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.