مصنوعی ٹانگوں سے بے پنکھ لاک پشت کچھوے کو سہارا

کوبے: ایک سمندری کچھوی، جس نے اپنی اگلی ٹانگیں ایک شارک کے حملے میں گنوا دی تھیں، منگل کو “بلیڈ رنر” آسکر پِسٹروئیس کا مقابلہ کرنے کی تیاری کر رہی تھی، جب اس نے جاپان میں تازہ ترین فلِپر ٹیکنالوجی اپنے جسم پر سجائی۔

یُو، جو قریباً 25 برس کی ایک لاک پشت کچھوی ہے، کوبے میں اپنے گھریلو ایکیوریم میں اگلی مصنوعی ٹانگوں کے 27 ویں جوڑے کی آزمائش کر رہی تھی، جہاں وہ اچھے خاصے مجمع کا باعث بن جاتی ہے۔

ایکیوریم کے نگران ناؤکی کامیزاکی نے کہا، ربر کے پنکھ ایک ویسٹ کے ساتھ منسلک ہیں جو اس کے سر کے اوپر سے چڑھائی ہوئی ہے۔

انہوں نے اے ایف پی کو بتایا، “ہم نے اس ویسٹ اس طرح ڈیزائن کرنے کے لیے سخت محنت کی ہے کہ کچھوا اسے نادانستہ طور پر اتار نہ لے”۔ “یہ پنکھوں کو ہلا سکتی ہے چونکہ ویسٹ نرم ہے۔”

یہ مخلوق، جس کا وزن 96 کلو گرام اور اس کا خول 82 سینٹی میٹر لمبا ہے، ایک ماہی گیر کے جال میں آ گئی تھی اور اسے 2008 کے وسط میں سوما ایکوا لائف پارک میں بھیج دیا گیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.