سونامی زدہ میاگی کے قصبے سے میل باکس بہتا ہوا اوکی ناوا آ گیا

ٹوکیو: سونامی زدہ صوبے میاگی سے جاپان پوسٹ کا ایک پیلے رنگ کا میل باکس توہوکو کے زلزلے و سونامی کے قریباً دو برس بعد اوکی ناوا کے ایک ساحل پر پایا گیا ہے۔

ٹی وی آساہی کے مطابق، یہ میل باکس رہائشیوں نے پچھلے سال دسمبر میں ایریموتے کے شمال مشرقی ساحل کے نزدیک پایا۔ یائی مایا جزائر میں واقع یائی مایا پوسٹ آفس کے ڈپٹی چیف نے اسے “انتہائی متحرک دریافت” قرار دیا۔

پوسٹ آفس کے اہلکاروں نے کہا کہ میل باکس کے اندر موجود خطوط ساحلی قصبے مینامی سانیکو میں لکھے گئے، جو 11 مارچ، 2011 کو سونامی سے متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل تھا۔ قریباً 95 فیصد قصبہ سونامی سے تباہ ہوگیا تھا۔

یہ ڈاک توہوکو برانچ آفس کو واپس لوٹائی جائے گی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.