جی سیون کے زرمبادلہ کے نرخوں پر انتباہ کے بعد ین مہنگا

ٹوکیو: بدھ کو ایشیائی مارکیٹوں میں ین کی قیمت بڑھ گئی جب گروپ آف سیون (جی سیون) کی امیر ترین اقوام نے کرنسی میں مداخلت کے خلاف ایک انتباہ جاری کیا، جیسا کہ ٹوکیو کو ایسے دعوؤں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کہ اس نے ین میں مصنوعی تنزلی پیدا کی۔

جی سیون نے منگل کو قرار دیا کہ زرمبادلہ کی منڈیوں میں حد سے زیادہ کھلبلی مالیاتی استحکام کو مجروح کرتی ہے، اور کہا کہ نرخوں کا تعین مارکیٹ میں ہونا چاہیئے۔

منگل کے ایک مختصر بیان کے مطابق، “ہم، جی سیون کے وزراء اور گورنر، زرمبادلہ کے نرخ مارکیٹ میں متعین ہونے اور غیر ملکی زر مبادلہ کی منڈیوں میں اقدامات کے سلسلے میں قریبی مشاورت کے پرانے عہد کو تازہ کرتے ہیں”۔

گروپ نے مزید کہا کہ اراکین مالیاتی اور زری پالیسی کو “اپنے متعلقہ مقامی مقاصد” پورے کرنے اور “زرمبادلہ کے نرخوں کو ہدف نہ بنانے” تک محدود رکھیں گے۔

منڈیاں بینک آف جاپان (بی او جے) کی ایک دو روزہ پالیسی میٹنگ، جو جمعرات کو ختم ہو گی،  پر بھی نظر رکھیں گی اور دیکھیں گی کہ آیا پالیسی ساز تازہ نرمی کے اقدامات سامنے لاتے ہیں یا نہیں۔

بارکلےز سیکیورٹیز جاپان کے نرخوں کی حکمت عملی کے سربراہ چوٹارو موریٹا نے کہا کہ جی سیون کے تبصرے “بی او جے کے مستقل کے پالیسی فیصلوں پر کسی نہ کسی درجے پر” اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.