گوام کے ریزورٹ میں ایک پاگل ہوئے حملہ آور کے واروں سے 2 جاپانی سیاح ہلاک، 11 زخمی

ہاگاتنا، گوام: بدھ کو ایک عدالت نے ایک واقعے کی سماعت کی جب گوام کے ریزورٹ میں ایک مجنونانہ حملے میں دو جاپانی خواتین کو تیز دھار آلے کے وار کر کے مار دیاگیا اور ایک آٹھ ماہ کے بچے کو چاقو مارا گیا جبکہ مجموعی طور پر 14 جاپانی سیاحوں پر حملہ کیا گیا۔

یہ حملہ منگل کو رات گئے رونما ہوا جب ایک مقامی شخص اپنی کار اورٹیگر گوام ریزورٹ کے نزدیکی فٹ پاتھ پر چڑھا لایا اور اسے ایک سہولتی اسٹور میں گھسا دیا، جس سے قبل ہی وہ چھلانگ مار کر اترا اور قریب کھڑے لوگوں پر چاقو چلانا شروع کر دیا۔

عدالتی دستاویزات نے 21 سالہ چاڈ رائن ڈیسوٹو پر یہ بات ماننے کا الزائم عائد کیا کہ وہ اس پاگل پن کے بعد گرفتاری سے قبل زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانا چاہتا تھا، جس نے عموماً خواب آلود رہنے والے استوائی علاقے کو حواس باختہ کر دیا ہے۔ گوام کے گورنر ایڈی کالوو نے کہا کہ اس نے قریباً 180,000 لوگوں کے علاقے کو صدمہ زدہ کر دیا، جو سالانہ قریباً دس لاکھ جاپانیوں کو اپنی جانب کشش کرتا ہے۔

گوام کے قریباً 80 فیصد بین الاقوامی زائرین جاپانی ہوتے ہیں اور معیشت کے لیے آمدنی کا بڑا ذریعہ فراہم کرتے ہیں، جہاں سیاحوں کی تعداد اطلاع کے مطابق جاپان کی زلزلے و سونامی کی آفت کے بعد مندی سے آہستہ آہستہ سنبھل رہی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.