ایبے 22 فروری کو واشنگٹن میں اوباما سے ملاقات کریں گے

ٹوکیو: وزیر اعظم شینزو ایبے 22 فروری کو واشنگٹن میں امریکی صدر کے ساتھ بات چیت کا اہتمام کریں گے، جس میں شمالی کوریا ایجنڈے پر سرفہرست ہو گا۔

چیف کیبنٹ سیکرٹری یوشی ہیدے سُوگا نے جمعہ کو ایک نیوز بریفنگ کو بتایا، ایبے اگلی جمعرات کو چار روزہ امریکی دورے پر ٹوکیو سے روانہ ہوں گے، جبکہ وزیرِ خارجہ فومیو کیشیدا ان کے ہمراہ ہوں گے، جو نئے امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ جان کیری سے ملاقات کا ارادہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا، ایبے اور اوباما اپنے پہلے سربراہ اجلاس کو “وسیع تر معاملات پر تبادلہ خیال، نہ صرف دو طرفہ تعلقات بلکہ ایشیا پیسفک کے خطے میں صورتحال بشمول شمالی کوریا کے معاملے، اور بہتر شدہ جاپان امریکہ اتحاد کے واضح مظاہرے” کے لیے استعمال کریں گے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.