شِن سئے بینک سمندر پار ترسیلِ زر کی سروس شروع کر ےگا

ٹوکیو: شِن سئے بینک 4 مارچ سے ‘گو ریمٹ اوورسیز ریمی ٹنس سروس’ کا اجرا کرے گا، جو سمندر پار ترسیلِ زر کی ایک نئی سروس ہے۔
12 جون، 2012 کو شِن سئے بینک نے للائیڈز ٹی ایس بی بینک کے ساتھ ایک معاہدے کیا تھا جس میں للائیڈز ٹی ایس بی اپنے جاپانی سمندر پار ترسیلِ زر کے کاروبار کی ملکیت شِن سئے بینک کو منتقل کر دے گا۔ اس منتقلی کے بعد شِن سئے بینک  4 مارچ سے انفرادی اور کاروباری صارفین کے لیے ایک نئی سمندر پار ترسیلِ زر کی سروس کے طور پر ‘گو ریمٹ’ کا اجرا کرے گا، جس سے بینک کی ترسیلِ زر کی خدمات میں مزید وسعت آئے گی۔
اس کے بعد سے ‘گو ریمٹ’ للائیڈز ٹی ایس بی کی ٹوکیو شاخ کے برانڈ ‘گو للائیڈز اوورسیز ریمی ٹنس سروس’ جیسی تمام تر سہولت فراہم کرے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.