ٹوکیو: فلسطینی وزیرِ اعظم سلام فیاض نے جمعرات کو مشرقی ایشیائی عطیہ کنندگان پر زور دیا کہ وہ ان کے مسائل زدہ خطے میں قومی تعمیر کی کوششوں کے لیے اپنی دولت اور علم بانٹیں۔
فلسطینی ترقی کے لیے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں تعاون پر کانفرنس (سی ای پی اے ڈی) کی میزبانی جاپان اور فلسطینی اتھارٹی مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔
یہ پہلا موقع ہے کہ مشرقی ایشیائی اقوام فلسطینیوں کی حمایت کے لیے اکٹھی ہوئی ہیں، تاکہ خطے میں ترقیاتی امداد کے پروگراموں کی کارکردگی بڑھانے میں مدد کی جا سکے۔
دریں اثناء، فلسطینی اہلکاروں نے اس فورم کو اسرائیل کے خلاف اپنا غصہ نکالنے کے لیے استعمال کیا اور دوبارہ منتخب شدہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر زور دیا کہ وہ دو ریاستی حل قبول کریں اور امن عمل کی جانب واپس آئیں۔
انہوں نے کہا، “نیتن یاہو نے فلسطینیوں سے مذاکرات کی بجائے بستیاں تعمیر کرنے کو ترجیح دی”۔