پراسرار مخیر نے اشینوماکی کو سونے کی دوا اینٹیں بھجوا دیں

میاگی: ایک نامعلوم مخیر نے صوبہ میاگی میں اشینوماکی کی مچھلی منڈی کے صدر کو دو چھوٹی سونے کی اینٹیں بھیجی ہیں تاکہ قصبے کی معیشت کی تعمیرِ نو میں مدد مل سکے، جو 11 مارچ، 2011 کو عظیم مشرقی جاپانی زلزلے و سونامی سے تاراج ہو گیا تھا۔

سونے کی یہ دونوں اینٹیں، جن میں سے ہر ایک 1 کلوگرام وزنی اور 10 ملین ین کی قدر کے برابر ہے، مچھلی منڈی کو خصوصی ڈیلیوری کے ذریعے بھیج گئیں جن پرارسال کنندہ کا پتا “زلزلہ و سونامی کی امدادی تنظیم” لکھا ہوا تھا۔ این ایچ کے نے اہلکاروں کے حوالے سے بتایا، اگرچہ پیکج میں کوئی نوٹ شامل نہیں تھا، تاہم یہ ناگانو سے بھیجا گیا، اور اہلکار نے مزید کہا کہ ناگانو میں ایسی کوئی تنظیم وجود نہیں رکھتی۔

قصبے کے اطراف میں مچھلی کی پیداوار آفت سے قبل پکڑی جانے والی مقدار سے قریباً نصف کے برابر رہ رہی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.