فوکوشیما کے لیے خشک برف والا ویکیوم کلینر روبوٹ

یوکوہاما: جمعہ کو جاپانی محققین کی جانب سے ایک ریموٹ کنٹرولڈ روبوٹ متعارف کروایا گیا جو تابکاری کو ویکیوم سے صاف کرنے کے لیے خشک برف کا استعمال کرتا ہے، جو کہ فوکوشیما میں صفائی میں مدد کے لیے تازہ ترین ایجاد ہے۔

انجینئروں نے کہا، یہ آہنی بیلٹ پر چلنے والا آلہ منجمد شدہ کاربن ڈائی آکسائیڈ CO2 کو فرشوں اور دیواروں پر مارتا ہے، جو بخارات بنتی ہےا ور اپنے ساتھ تابکار مادہ بھی لے جاتی ہے۔

اس روبوٹ کے پاس ریفریجریٹر کے سائز کی دو ڈبہ نما مشینیں ہیں اور یہ کرالرز پر حرکت کرتا ہے جنہیں دور سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔

یوتوسُویاناگی نے کہا، انجینئر پہلے اس روبوٹ کو اس ماہ ایک الگ ایٹمی پلانٹ پر آزمائیں گے، جس کا مقصد اسے اس گرما میں تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر میں متعارف کروانا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.