ایبے کے مشیر کا زری آزادی کا دفاع

واشنگٹن: وزیر اعظم شینزو ایبے کے ایک اقتصادی مشیر نے زری “آزادی” کی پالیسی کا دفاع کیا ہے جیسا کہ ٹوکیو ان الزامات کو مسترد کر رہا ہے کہ وہ ین میں مداخلت کر رہا ہے۔

دسمبر میں ایبے کے انتخاب کے بعد سے ین کی قدر میں یکلخت کمی ہوئی ہے، ایسی کم قدری جو گروپ آف 20 کی بڑی اقتصادی طاقتوں کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکاروں کی ماسکو میں ملاقات کے موقع پر چھان بین کی زد میں آ گئی۔

انہوں نے جمعہ کو کہا، “ایک ملک کی زری پالیسی صرف اسی ملک سے منسوب ہوتی ہے نا کہ دوسرے ممالک سے”، اور “اپنے ہمسائے سے مانگو” کے نام نہاد اثر سے خبردار کیا جس میں ایک ملک کی اقتصادی پالیسی دوسرے ممالک کو نقصان پہنچاتی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.