اوساکا: اوساکا کے تعلیمی بورڈ نے عملے کی جانب سے جسمانی سزا دینے کی حدود کا اندازہ لگانے کے لیے 185 سرکاری اسکولوں کا سروے کروایا ہے۔
یہ سوالنامہ ہر اسکول میں تعلیمی پروفیشنلز کو تقسیم کیا گیا تھا، اور اس میں طلباء کو تحریک دینے کے لیے جسمانی تشدد کے استعمال پر سوالات شامل تھے۔
ٹی بی ایس نے ہفتے کو خبر دی کہ سروے میں شامل 185 اسکولوں میں سے 33 اسکولوں کے عملے نے طلباء کو مارنے کا اعتراف کیا۔ جوابات سے ظاہر ہوا کہ 72 اراکینِ عملہ نے مجموعی طور پر طلباء کے خلاف تشدد کے 115 افعال سر انجام دینے کا اعتراف کیا۔
بورڈکا کہنا ہے کہ وہ تمام تر 185 اسکولوں کے طلباء کو اس ماہ کے آخر تک اسی طرح کا سوالنامہ بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔