چیبا کے دریا سے دو کشتی رانوں کی لاپتا لاشیں برآمد

چیبا: پولیس نے کہا کہ آُرایاسو، صوبہ چیبا کے ایک دریا میں ہفتے کی سہ پہر کشتی رانی کرنے والے لاپتا افراد، ایک 47 سالہ شخص اور 38 سالہ عورت، کی لاشیں اتوار کی صبح ڈھونڈ لی گئیں۔

این ٹی وی کے مطابق، جب اس کی بیٹی کشتی رانی کی تربیت سے واپس گھر نہ پہنچی تو  لاپتا خاتون کی ماں نے ہفتے کی شام 9 بجے پولیس کو فون کیا۔ پولیس نے کہا کہ وہ آخری مرتبہ ہفتے کی صبح خاصے دن چڑھے ساکائی دریا میں دیکھے گئے تھے۔

پولیس اور میری ٹائم سیفٹی ایجنسی کے اہلکاروں نے اتوار کی صبح تلاش کے لیے آپریشن کیا اور سودیگاؤرا، صوبہ چیبا میں پانی سے ان کی لاشیں ڈھونڈ نکالیں، جو ان کے آخری بار دیکھے جانے کے مقام سے 20 کلومیٹر دور ہے۔ ڈونگا کشتیاں بھی قریب ہی دریا کے کنارے پائیں گئیں۔

پولیس نے کہا کہ ہفتے کی صبح دریا پر ہوائیں تیز تھیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.