گوام: اتوار کی صبح گوام میں پچھلے منگل کو خنجر زنی کے مجنونانہ واقعے، جس میں تین جاپانی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے، کا شکار بننے والوں کے لیے ایک اجتماعی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس اجتماعی دعائیہ تقریب، جو ہاگاتنا میں ڈولسی نومبرے ڈی ماریا کیتھڈرل باسیلیکا میں منعقد ہوئی، میں گوام کے گورنر ایڈی کالوو، گوام سیاحتی بیورو کے اہلکاروں اور جاپانی قونصل جنرل سمیت 500 کے قریب افراد کھنچے چلے آئے۔
خنجر زنی سے مرنے والے تین افراد 81 سالہ کازوکو اُئی ہارا، 28 سالہ پوتی رئیے سوگیاما، جو گوام میں ایک شادی میں شرکت کے لیے موجود تھے، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ تیسرا مقتول 51 سالہ ہیتوشی یوکوتا، کار کی ٹکر سے لگنے والے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گیا، جسے 21 سالہ مشتبہ چاڈ رائن ڈی ساٹو چلا رہا تھا۔