واشنگٹن: امریکی تجارتی پالیسی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما اور جاپانی وزیرِ اعظم شینزو ایبے اس ہفتے وائٹ ہاؤس کی ایک ملاقات میں جاپان کی علاقائی آزاد تجارت کے معاہدے میں امریکہ کے ہمراہ مذاکرات میں ممکنہ شرکت کے معاملے پر متوقع طور پر بات چیت کریں گے۔
پچھلے منگل کو شمالی کوریا کا ایٹمی تجربہ، جس نے عالمی مذمت کو دعوت دی تھی، بھی متوقع طور پر اس بات چیت میں اہم مقام پر ہو گا، جو دسمبر میں ایبے کی جانب سے اپنی جماعت کو الیکشن میں فتح دلوانے کے بعد دونوں رہنماؤں کی پہلی ملاقات ہے۔
اوباما کے پریس سیکرٹری جے کارنی نے ایک بیان میں کہا، “صدر وزیر اعظم ایبے کے ساتھ دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی معاملات کے ایک سلسلے، بشمول امریکہ جاپان سلامتی اتحاد، اقتصادی اور تجارتی معاملات، اور دو طرفہ تعاون مزید گہرا کرنے پر باتفصیل مذاکرے کی امید کر رہے ہیں”۔