ٹوکیو: اہلکاروں نے کہا کہ جاپان زمین کے گرد مدار میں ایک خلائی دوربین بھیجے گا تاکہ زہرہ، مریخ اور مشتری کا مشاہدہ کیا جا سکے، جیسا کہ وہ اپنے سیارے کے ماحولیاتی رازوں سے پردہ اٹھانے کی امید بھی کر رہے ہیں۔
جاپانی خلائی تحقیق کی ایجنسی (جاکسا) اس سال کے آخر میں بالا بنفشی دوربین والا ایک مصنوعی سیارہ داغنے کا ارادہ رکھتی ہے جو نظامِ شمسی میں ہمارے تین قریب ترین ہمسایہ سیاروں کے گرد گیسوں کا مطالعہ کرے گی۔
جاکسا نے ایک بیان میں کہا، سائنسدانوں کو امید ہے کہ یہ ان حالات کو سمجھنے میں مدد دے گی جنہوں نے زمین پر کثیف، زندگی کے لیے معاون ماحول کی تشکیل میں مدد دی۔
جاکسا کے مطابق، اگلے برس، ابھی تک اس بے نام دور بین کو چلانے والے سائنس دان اپنے ہبل خلائی دوربین والے ہم منصبوں کے ہمراہ مشتری کا مشاہدہ کرنے میں شامل ہوں گے، جس کا ڈیٹا پوری دنیا میں سائنسدانوں کے لیے دستیاب ہو گا۔
شمسی ہواؤں کے مشتری کے ماحول پر اثر انداز ہونے کی شدت کے مطالعے کا مقصد نظامِ شمسی کے ابتدائی ادوار کے بارے جاننا ہے، جب سورج آج کے مقابلے میں بہت زیادہ فعال تھا۔