ٹوکیو: 19 سے 21 اپریل تک 10 برطانوی اور آسٹریلوی جہاں گرد ٹوکیو سے فوکوشیما صوبے میں مینامی سوما تک سائیکل پر قریباً 330 کلومیٹر کا سفر کریں گے، جو مینامی سوما بچاؤ منصوبے کے لیے 1 ملین ین اکٹھے کرنے کے لیے پر امید ہیں۔
یہ منصوبہ مارچ 2011 کے زلزلے و سونامی کے بعد جہاں گردوں کے ایک گروہ نے قائم کیا تھا، اور وہ مینامی سوما کو خوراک اور پانی کی شکل میں عطیات کی فراہمی کے لیے ہر پندرہ دن بعد ایسے ٹرپ منعقد کرتا ہے، تاکہ 7000 رہائشیوں کی مدد کی جا سکے جو سونامی آنے کے 2 برس بعد تک بھی عارضی مکانات میں رہ رہے ہیں۔
ایک زیادہ طویل المدت منصوبہ ٹوکیو میں رہائش پذیر ایک برطانوی جہاں گرد جو ویلکنسن نے قائم کیا ہے، جنہوں نے توہوکو میں ملازمتوں کی فراہمی اور 2011 کے زلزلے و سونامی کے بعد سب سے زیادہ متاثر ہونے والی آبادیوں کو طویل المدتی فنڈنگ کا ذریعہ فراہم کرنے کے لیے ونٹیج کیمونوس نامی کمپنی کھولی ہے۔ ان کا منافع توہوکو ریجن میں اسکولوں اور یتیم خانوں کو عطیہ کیا جا رہا ہے۔