ٹوکیو: 2011 کے سونامی سے تاراج ہونے والے ایک شہر نے سونے کے مزید نامعلوم تحائف وصول کیے ہیں، ایک ایسا عمل جسے آفت کی دوسری برسی سے قبل “گڈ وِل گولڈ رش” (نیک نامی کے لیے سونے کے حصول کی دوڑ) کا نام دیا گیا ہے۔
جاپانی میڈیا نے ہفتے کو کہا کہ اشینوماکی، صوبہ میاگی میں ایک غیر منافع بخش تنظیم، جو اس کی بحالی میں معاونت کر رہی ہے، نے دو کلوگرام سونے کے سکے وصول کیے تھے اور کم از کم ایک اور گروپ نے ایک کلوگرام سونا وصول کیا۔
پچھلے ہفتے اشینوماکی کی ماہی گیری کی بندرگاہ چلانے والی کمپنی کے صدر نے ایک پارسل وصول کیا تھا جس میں دو سونے کی اینٹیں تھیں، جن کا وزن ایک ایک کلوگرام تھا۔