کوبے، شیزوؤکا میں جنگِ عظیم دوم کے خول ہٹانے کے دوران ہزاروں کا انخلا

ٹوکیو: جاپانی سیلف ڈیفنس فورسز نے اتوار کو کوبے اور شیزوؤکا میں جنگ کے زمانے کے دو ان پھٹے بم ہٹائے، جس سے ہزاروں لوگوں کو اپنے گھروں سے انخلا کرنا پڑا اور بلٹ ٹرین کی خدمات میں تعطل پیدا ہوا۔

ایک شہری اہلکار کے مطابق، ہاماماتسو، صوبہ شیزوؤکا کی ایک فیکٹری میں بم ہٹانے کا کام اتوار کی صبح شروع ہوا، جہاں اکتوبر میں ایک بے رنگ خول دریافت ہوا تھا، جسے قیاساً امریکی بحری جنگی جہاز نے جنگِ عظیم کے دوران داغا تھا۔

مقامی میڈیا نے خبر دی کہ وسطی جاپان ریلوے نے توکائیدو شنکانسن تیز رفتار  لائن پر ہاماماتسو اور تویوہاشی کے مابین آپریشن قریباً ایک گھنٹے کے لیے معطل کیا، جس سے قریباً 14000 مسافر متاثر ہوئے۔

ایک الگ واقعے میں کوبے میں واقع جنگ کے زمانے کا ایک بم بھی فوجیوں نے ہٹایا، جس سے، شہری اہلکاروں کے مطابق، 7000 لوگوں کو اسکولوں اور دوسری عوامی عمارات سے عارضی طور پر انخلا کرنا پڑا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.