اوئیتا: کوبونوئے، صوبہ اوئیتا میں اتوار کی شام ایک بس ایکسپریس وے کا حفاظتی جنگلہ توڑتی ہوئی نیچے ریل کی پٹڑیوں پر جا گری، جس سے 42 مسافر زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق، ‘جوہوکو کوتسو’ کی یہ بس 43 مسافروں اور ایک ڈرائیور کو صوبہ فوکوکا کے ایک روزہ اسکیئنگ ٹور سے واپس لے جا رہی تھی جب شام 6 بجے کے قریب یہ واقعہ رونما ہوا۔
ٹی بی ایس نے خبر دی کہ بس نے حفاظتی جنگلہ توڑا اور قریباً تین میٹر نیچے کیودائی لائن پر جا گری۔ جے آر نے کہا کہ قرب و جوار میں کوئی ٹرین موجود نہیں تھی۔ پولیس کے مطابق، رات کے بقیہ حصے میں ریل گاڑیوں کی خدمات اس وقت تک معطل رہیں جب تک بس کو پٹڑیوں سے ہٹا نہیں دیا گیا۔
پولیس کے مطابق، بس میں سوار 44 لوگوں میں سے 40 کو معمولی زخم آئے، جبکہ 63 سالہ ڈرائیور اور ایک 27 سالہ خاتون کے زخموں کو سنگین تصور کیا گیا۔ بس ڈرائیور کے پولیس کو دئیے گئے بیان کے مطابق، بریکوں نے کام نہ کیا۔