حکومت نے انکم ٹیکس ریٹرن قبول کرنا شروع کر دئیے

ٹوکیو: حکومت نے پیر سے باضابطہ طور پر پورے ملک میں انکم ٹیکس ریٹرن قبول کرنا شروع کر دئیے۔ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے والے کو یہ کام 15 مارچ سے قبل کرنا ہو گا۔

پچھلے برسوں کی طرح نیشنل ٹیکس ایجنسی لوگوں کو ترغیب دے رہی ہے کہ ٹیکس ریٹرن آنلائن جمع کروائیں۔ پیر کو ٹیکس کی برقی درخواستوں کو فروغ دینے والوں میں ٹوکیو میں اداکار ہیدیکی تاکاہاشی اور ان کی اہلیہ، اور ناگویا میں اولمپک ریسلنگ چیمپئن ساؤری یوشیدا شامل تھے۔

لوگوں کو اپنے ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کے سلسلے میں مشاورت کے لیے ٹیکس دفاتر میں بندوبست کیا گیا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.