ٹوکیو: محققین جاپان کے پہلے نوبل انعام یافتہ مصنف یاسوناری کاواباتا، جو اپنے ناول “برفانی ملک” کے لیے زیادہ مشہور ہیں، کی وفات کے کئی عشروں بعد ان کی ایک نامعلوم شارٹ اسٹوری (افسانہ وغیرہ) کو منظر عام پر لائے ہیں۔
ریکّیو یونیورسٹی کے اشی کاوا نے اے ایف پی کو بتایا، (مصنف کے) کیرئیر کے ابتدائی دور میں لکھی گئی کہانی “اُتسوکوشی!” (“خوبصورت!) اپریل اور مئی 1927 میں فوکوکا کے ایک اخبار میں شائع ہوئی تھی، جسے اشی کاوا اور ان کے ساتھی نے دریافت کیا۔
اشی کاوا اور ہیروشی ساکاگوچی، جو فوکوکا میں ادبی میوزیم کے ناشر اور ڈائریکٹر ہیں، نے اس اخبار کے محفوظات (پچھلے شماروں) میں تلاش کرتے ہوئے یہ غیر مرقوم کام دریافت کیا۔