سی شیفرڈ کا کہنا ہے کہ جاپانی وہیلرز نے اس کے دو جہازوں کو ٹکر ماری

سڈنی: سی شیفرڈ گروپ کے ماحول پسند مہم چلانے والوں نے بدھ کو کہا کہ جاپانی وہیلنگ جہاز نے اس کے دو جہازوں کو ٹکر ماری، جو تین برسوں میں بحرِ جنوبی میں دونوں فریقین کی بدترین جھڑپ ہے۔

سی شیفرڈ نے کہا کہ جاپانی فیکٹری بوٹ ‘نِسشِن مارو’ نے جان بوجھ کر وہیل شکار مخالف مہم چلانے والوں کی کشتیوں –اسٹیو اِروِن اور باب بارکر– کو ٹکر ماری، ایسا الزام جس سے جاپان انکار کرتا ہے۔

مہماتی لیڈر باب براؤن نے کہا، “آج سی شیفرڈ آسٹریلیا کے جہازوں پر سب سے زیادہ اشتعال انگیز حملہ ہوا ہے؛ جس میں جاپان کے دیو ہیکل فیکٹری وہیلنگ جہاز نے ان (کے) جہازوں کو کئی بار ٹکر ماری”۔

براؤن نے کہا اس واقعے میں جنوبی کوریائی ٹینکر سن لاؤرل کی ایک لائف بوٹ تباہ ہو گئی، جو جاپانی فیکٹری شپ کو جھڑپ کے وقت ایندھن بھر رہا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.