ڈینسو نے راہگیر ٹکرانے کا سراغ لگانے والا حساسیہ تیار کر لیا

کاریا: ڈینسو کارپوریشن نے پاپ اپ ہُڈ کے لیے راہگیر ٹکرانے کا سراغ گر حساسیہ تیار کیا ہے۔ نیا حساسیہ گاڑیوں اور راہگیروں کے مابین سیدھے ٹکراؤ کا زیادہ درستگی سے سراغ لگا سکتا ہے، جس سے پاپ اپ ہُڈ زیادہ صحت کے ساتھ کام کرتا ہے۔

روایتی پاپ اپ ہُڈ میں اگلے بمپر کے ساتھ کئی اسراعی حساسیے نصب ہوتے ہیں۔ تاہم اسراعی حساسیوں کی سراغ گری اس بات پر منحصر ہوتی ہے کہ اگلے بمپر کا کونسا حصہ کسی راہگیر سے ٹکرایا ہے۔

ڈینسو کا نیا حساسیہ دو دباؤ والے حساسیوں اور پولی تھین کی ایک جوف نما (کھوکھلی) ساخت پر مشتمل ہے جو سارے اگلے بمپر پر نصب کر دی جاتی ہے اور بمپر کی اندرونی شکل و صورت سے مطابقت پذیر ہو جاتی ہے۔ گاڑی اور راہگیر کی سیدھی ٹکر میں جب بمپر کے طور پر کام کرنے والی یہ کھوکھلی ساخت بطور بمپر پچکتی ہے تو یہ دباؤ والے حساسیے اس (کھوکھے) کے اندرونی دباؤ میں اضافے کا درستگی سے سراغ لگا لیتے ہیں، اس بات سے قطع نظر کہ تصادم کا مقام اگلے بمپر پر کہاں واقع ہے۔

پاپ اپ ہڈ راہگیر اور گاڑی کے انجن میں تصادم سے راہگیر کے سر پر زخم لگنے کا امکان کم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو ہُڈ اور ہُڈ کے نیچے واقع سخت حصوں بشمول انجن کے مابین ایک بڑا ٹکر روک خلا پیدا کر دیتا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.