چین کی واشنگٹن پوسٹ میں ایبے کے تبصرے پر نکتہ چینی

بیجنگ: چین نے جمعہ کو جاپانی وزیر اعظم کی جانب سے ایک امریکی اخبار کو اظہارِ خیال کی مذمت کی کہ بیجنگ کو علاقے کے مسئلے پر اپنے ہمسایوں کو چیلنج کرنے کی “انتہائی گہری” ضرورت ہوتی ہے۔

ایبے، جو صدر باراک اوباما سے بات چیت کے لیے امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں، نے جمعرات کو واشنگٹن پوسٹ کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ بیجنگ جاپان اور دوسرے ممالک کے ساتھ تنازعات کو مقامی حمایت کے حصول کے لیے استعمال کرتا ہے۔

سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق، بیجنگ نے جوابی بیان داغا، جس میں وزارتِ خارجہ کے ترجمان ہونگ لی نے کہا کہ چینی اہلکار ان تبصروں پر “ششدر” رہ گئے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.