جاپان کا وہیل شکار جاری رکھنے کا عزم

ٹوکیو: جاپان نے جمعرات کو عہد کیا کہ وہ بحرِ جنوبی میں وہیل شکار جاری رکھے گا جب اس کی جنگجو ماحول پرست گروہ سی شیفرڈ سے جھڑپیں ہوئیں، جس نے دعوی کیا تھا کہ ٹوکیو نے اسے اپنا مشن ختم کرنے پر مجبور کیا۔

“ہم اپنا وہیلنگ پروگرام جاری رکھ رہے ہیں،” جاپان فشریز ایجنسی کے ایک اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا، اور اس خبر کو رد کیا کہ وہیل شکار مخالف مہم جوؤں والی کشتیوں سے تصادموں کے بعد جاپان اپنا وہیل شکار معطل کرنے پر مجبور ہو گیا۔

اہلکار نے ٹوکیو کے دعوے کا اعادہ بھی کیا کہ ماحول پسندوں نے بدھ کو جاپانی وہیلنگ جہاز نِشِن مارو کو ٹکر ماری تھی، جو تین برسوں میں بحرِ جنوبی میں دونوں فریقین کی بدترین جھڑپ ہے۔

جاپان وہیلنگ کو روایت قرار دے کر اس کا دفاع کرتا ہے اور مغربی ناقدین پر اپنی ثقافت کی بے عزتی کا الزام لگاتا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.