گونما: پولیس نے جمعرات کو کہا کہ اوئیزومی، صوبہ گونما میں ایک 3 سالہ بچی اپنی 14 سالہ بہن کی زیرِ نگرانی چھوڑے جانے کے بعد بادی النظر میں بھوک سے دم توڑ گئی جبکہ اس کی ماں ملک سے باہر تھی۔
پولیس کے مطابق، ان بچوں کو ان کی ماں نے کھانے اور خرچ کے لیے روپے دے کر اکیلا چھوڑا ہوا تھا، جبکہ خود وہ 9 فروری کو گھر کا ایک چکر لگانے کے لیے فلپائن گئی ہوئی تھی۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ لڑکی کی ماں جب جاپان واپس لوٹی تو وہ اس سے پوچھ گچھ کا ارادہ رکھتے ہیں اور کہا کہ اسے بے یار و مددگار چھوڑنے کے الزام کا سامنا ہو سکتا ہے، جس کا نتیجہ موت کی صورت میں نکلا۔