واشنگٹن: وزیرِ اعظم شینزو ایبے نے جمعرات سے امریکہ کے ایک دورے کا آغاز کیا جس کے بارے انہیں امید ہے کہ اس کے ذریعے زیادہ جارح مزاج ہوتے چین اور سرکش شمالی کوریا کے خلاف مضبوط و متحد موقف کا مظاہرہ کر سکیں گے۔
ایبے جمعرات کی سہ پہر واشنگٹن کے باہر اینڈریوز ائیر فورس بیس پر پہنچے۔ وہ جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں اوباما سے ملاقات کر رہے ہیں ایک ایسے وقت جب جاپان اور چین میں کشیدگی بڑھ رہی ہے — جسے تزویراتی اہمیت کے حامل جزائر پر ٹوکیو کے قبضے کے لیے بطور چیلنج دیکھا جا رہا ہے — اور چند ہی دن قبل پیانگ یانگ نے ایٹمی تجربہ کیا ہے۔
ایشیائی امور پر اوباما کے اعلی ترین مشیر ڈینی رسل نے کہا کہ امریکہ کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی حل چاہتا ہے تاہم انہوں نے مشرقی بحر چین میں واقع متنازع جزائر بارے چین کو ڈھکی چھپی دھمکی کا اعادہ کیا۔