جاپان نے شمالی کوریا کے ایٹمی تجربے کے بعد فضا میں زینون کا سراغ لگا لیا

ٹوکیو: وزارتِ سائنس نے جمعرات کو کہا، پچھلے ہفتے شمالی کوریا کے تیسرے ایٹمی تجربے کے ایک دن بعد جاپان کے اوپر نگران پروازوں کے دوران جاپانی جہازوں نے زینون 133 کی معمولی مقدار کا سراغ لگایا۔

جی جی پریس نے خبر دی کہ یہ تابکار مادہ ،جس کی مقدار ہوا کے ایک مربع میٹر میں 1.9 ملی بیکرلز تھی، وسطی جاپان میں صوبہ آئچی کے ساحل کے نزدیک 300 میٹر کی بلندی سے اکٹھے کیے گئے ہوا کے نمونوں میں پایا گیا۔

نیوز ایجنسی کے مطابق، 12 فروری کو تجربے کے جواب میں تابکاری کی نگرانی سخت کرنے کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ جاپان نے زینون 133 کا سراغ لگایا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.