ٹوکیو: این ٹی ٹی ڈوکومو نے جمعہ کو کہا کہ اس کی کروسی (ایکس آئی)، زیادہ تیز رفتار والی ایل ٹی ای موبائل سروس جس کی زیادہ سے زیادہ ڈاؤنلوڈ کی رفتار 100 میگا بٹس فی سیکنڈ ہے، کے وصول کاروں کی تعداد 18 فروری کو 1 کروڑ سے متجاوز کر گئی۔
کروسی کے وصول کاروں کی تعداد 24 دسمبر، 2010، جب دنیا کی اولین تجارتی ایل ٹی ای سروسز میں سے ایک کا آغاز ہوا، سے بڑی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ڈوکومو اپنے ایل ٹی ای گاہکوں کو ایڈوانس آلات کی وسیع اقسام سے معاونت فراہم کرتا ہے، جن میں اب تک 32 اسمارٹ فون، چھ ٹیبلٹ اور سات ڈیٹا ٹرمینلز شامل ہیں۔
ڈوکومو نے کہا کہ وہ اپنی ایل ٹی ای سروس کے دائرہ کار میں وسعت اور ڈیٹا کی نقل و حمل کی رفتار میں اضافہ جاری رکھے گا، جس میں مارچ تک 22 شہروں میں 112.5 میگا بٹس فی سیکنڈ کی ڈاؤن لنک رفتار کی فراہمی اور جون تک اسے 50 سے زائد شہروں تک توسیع دینا شامل ہے۔