نِسان بھارتی پلانٹ میں 30 ارب ین کی سرمایہ کاری کرے گا

ٹوکیو: جمعے کی ایک خبر کے مطابق، فرانسیسی جاپانی کار ساز رینالٹ نِسان بھارت میں ایک کمپلیکس کی توسیع پر 30 ارب ین خرچ کرے گا، جیسا کہ وہ ابھرتی ہوئی منڈیوں میں کم قیمت والی گاڑیوں سے منافع کمانے کے لیے پر تول رہا ہے۔

جاپان کے نیکےئی بزنس ڈیلی نے کہا، کار سازی کے دیو جنوبی شہر چنائے کے نزدیک ایک اور پلانٹ تعمیر کریں گے جو 2014 کے اواخر تک 200,000 یونٹ سالانہ کی پیداوار کے قابل ہوگا۔

یہ مرکز پہلے ہی 400,000 یونٹ سالانہ کی پیداواری صلاحیت رکھتا ہے۔

نیکےئی نے کہا، نیا پلانٹ نِسان کے  ڈاٹسن اور بچت والے رینالٹ ماڈل کی پیداوار دے گا جو تیاری کے مراحل میں ہیں۔

نِسان نے نیکےئی کی رپورٹ کی تصدیق سے انکار کیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.