واشنگٹن: کانگریس کے ایک اہلکار نے کہا، بوئنگ نے جمعہ کو اپنے 787 ڈریم لائنر طیارے کو دوبارہ ہوا میں بلند کرنے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھانے کی کوشش کی، جس میں اس نے مسائل زدہ بیٹریوں کا نقص دور کرنے کے لیے ایک تجویز پیش کی جو اپریل تک پروازیں دوبارہ بحال کرنے کی اجازت دے سکتا ہے۔
اگلا سوال یہ ہے کہ آیا فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن طیاروں کو اڑنے کی اجازت دے دے گی یا نہیں، بجز یہ کہ ایک طیارے میں بیٹری میں آگ لگنے اور دوسرے میں بیٹری میں دھواں پیدا ہونے کی بنیادی وجہ ابھی تک نامعلوم ہے۔ بوئنگ کو اپنی ٹیمیں سات ممالک کی آٹھ ہوائی کمپنیوں میں بھیجنا ہوں گی تاکہ ان کے طیاروں میں پرزے تبدیل کر سکیں۔
اہلکاروں کے مطابق، بوئنگ کے اکٹھے کیے ہوئے انجینئروں اور بیٹری ماہرین نے آگ لگنے کی ممکنہ وجوہات کی ایک فہرست تیار کی ہے اور ان میں سے کسی بھی وجہ سے پیدا شدہ آگ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بیٹریوں میں رد و بدل کا ارادہ رکھتے ہیں۔