واشنگٹن: وزیر اعظم شینزو ایبے نے جمعہ کو عہد کیا کہ وہ منتازع فیہ جزائر پر قبضے کے لیے کسی قسم کے چیلنج کو “برداشت” نہیں کریں گے، جیسا کہ علاقے میں چین کی سرحدی خلاف ورزیاں بڑھ رہی ہیں۔
“ہم آج یا مستقبل میں بس کسی چیلنج کو برداشت نہیں کر سکتے۔”
جاپانی رہنما نے اصرار کیا کہ تاریخ اور بین الاقوامی قانون نے ثابت کیا کہ جزائر –جو جاپانی میں سین کاکو اور چینی میں دیاؤیو کہلاتے ہیں– جاپان کا آزاد و خودمختار علاقہ ہیں۔
ایبے نے کہا کہ 1895، جب ٹوکیو نے ان جزائر کو ساتھ ملایا، اور 1971 — امریکہ کی جانب سے اوکی ناوا کے ہمراہ یہ جزائر جاپان کو لوٹانے کا سال جو انہوں نے دوسری جنگِ عظیم میں جاپان سے چھینے تھے — کے دوران کسی نے بھی ان پر جاپانی عملداری پر اعتراض نہیں کیا۔
جاپان اکثر الزام لگاتا ہے کہ چین مشرقی بحرِ چین میں واقع علاقے میں حالیہ عرصے میں اس وقت دلچسپی لینے لگا جب یہ بات پتا چلی کہ یہ تیل اور گیس کے ممکنہ ذخائر سے مالا مال ہو سکتا ہے۔