ایبے اے ڈی پی کے صدر کو بی او جے کا سربراہ نامزد کریں گے، اطلاعات

ٹوکیو: پیر کی خبروں کے مطابق، شینزو ایبے کی حکومت ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر ہارُوہیکو کُورودا کو مرکزی بینک کا گورنر نامزد کرنے جا رہی ہے، جس سے ین کے خلاف ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔

ڈالر جمعہ کو نیویارک میں 93.37 ین کے مقابلے میں ابتدائی ایشیائی لین دین میں 94 ین تک پہنچ گیا، جبکہ سرمایہ کار پر اعتماد تھے کہ ایبے انتظامیہ کی جانب سے لنگڑاتی معیشت کو سہارا دینے کے لیے مزید جارحانہ نرمی کے اقدامات ہوں گے۔

کُورودا نے کئی عشرے جاپانی وزارتِ خزانہ کے بیوروکریٹ کے طور پر گزارے ہیں۔ وہ 1999 اور 2003 کے مابین بین الاقوامی معاملات اور زرمبادلہ کی پالیسی کے ذمہ دار تھے جس کے بعد انہوں نے 2005 میں اے ڈی بی کے صدر کی نشست سنبھالی۔

ایبے نے خبردار کیا تھا کہ اگر بینک نے عشروں پرانی کمزور شرح نمو اور تفریطِ زر سے معیشت کو بچانے کے لیے زیادہ اخراجات اور جارحانہ نرمی کے اقدامات کے لیے ان کی ہدایات پر عمل نہ کیا تو وہ اس کی آزادی کی ضمانت دینے والا قانون تبدیل کر دیں گے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.