ایوانِ بالا کے انتخاب سے قبل دوبارہ گروہ بندی کے لیے ڈی پی جے کا کنونشن

ٹوکیو: مرکزی اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (ڈی پی جے) نے دسمبر کو ایوانِ بالا کے انتخاب میں شکست کے بعد اپنا پہلا کنونشن منعقد کیا۔ ڈی پی جے کے صدر بانری کائیدا نے کہا کہ جماعت کو اپنی انتخابی شکست سے اسباق حاصل کرنے چاہئیں تاکہ وہ اس گرما میں ایوانِ بالا کے اہم انتخاب سے قبل اپنی تعمیرِ نو کر سکے۔

فُوجی ٹی وی کے مطابق، کائیدا نے کہا کہ ایوانِ بالا کے انتخابات ڈی پی جے کے لیے زندگی یا موت کی جنگ ہوں گے۔ انہوں نے چھوٹی اپوزیشن جماعتوں سے بھی کہا کہ وہ ڈی پی جے کے ساتھ اتحاد کریں تاکہ ایل ڈی پی اور اس کی اتحادی شریک نیو کومیتو پارٹی کو ایوانِ بالا میں اکثریت کے حصول کے لیے روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا ڈی پی جے اور اپوزیشن جماعتوں کو ایک متحدہ محاذ بنانے کے لیے چھوٹے چھوٹے اختلافات پرے رکھ دینے چاہئیں۔

کائیدا نے دسمبر کے انتخاب میں ڈی پی جے کی شکست کا الزام جماعت کے برے طرزِ حکومت اور اس حقیقت کو قرار دیا کہ جماعت تقسیم ہو گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی سطح کے بہت سے اراکین نے جماعتی قیادت کی حمایت نہ کی، جبکہ دوسرے جماعت سے بھگوڑے ہو

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.