ٹوکیو: تعلیم بذریعہ خط و کتابت کی بڑی کمپنی ‘یو کین’ نے تصدیق کی ہے کہ اس نے ٹوئٹر پر ایک دھمکی وصول کی جس میں ممکنہ سیرین گیس حملے کا کہا گیا ہے۔ حال ہی میں کمپنی نے آئڈل گروپ اے کے بی 48 کو اپنے اشتہاروں اور اشتہاری مواد میں استعمال کیا تھا — جو شاید دھمکی لکھنے والے اس شخص کو پسند نہیں آیا۔
ٹوئٹر صارف @onz9 نے لکھا: “یہ کہنا کہ اے کے بی ایسے کورس پڑھ رہا ہے، انہیں احمق کہنے کے مترادف ہے۔ اے کے بی کے پرستاروں کی جانب سے میں قسم کھاتا ہوں کہ یو کین کے دفتر کو سیرین گیس میں لپیٹ دوں گا۔”
لکھاری کا 巻く (ماکو، مطلب “لپیٹنا”) کے لفظ کا انتخاب کچھ بے جوڑ ہے، تاہم یہ صرف الفاظ سے کھیلنا بھی ہو سکتا ہے چونکہ یہ بولنے میں “اسپرے” کے لیے (جاپانی) لفظ جیسا ہی لگتا ہے، جس کے لیے مختلف کانجی حروف استعمال کیے جاتے ہیں، اور شاید یہ کسی مسئلے سے بچنے کی عیارانہ کوشش ہے۔ تاہم رسمی بیان “میں قسم کھاتا ہوں”، کے بعد ٹویٹ یقیناً یہ مجرمانہ فعل سر انجام دینے کا حقیقی ارادہ محسوس ہوتی ہے۔