ماؤنٹ فُوجی پر چڑھنے کی فیس

ٹوکیو: یاماناشی اور شیزوؤکا کی صوبائی حکومتوں نے ماؤنٹ فُوجی پر چڑھنے کی فیس لاگو کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے، تاکہ دیکھ بھال اور ماحول بچاؤ کوششوں کے لیے مالی مدد حاصل ہو سکے۔

یاماناشی کے گورنر شومئے یوکوؤچی نے اتوار کو “ماؤنٹ فُوجی ڈے فیسٹا” کے موقع پر اس منصوبے کا اعلان کیا، جو پہاڑ کی اہمیت بڑھانے کے لیے ایک ایونٹ ہے تاکہ یونیسکو کے عالمی ورثے میں شمولیت کے لیے حمایت حاصل ہو سکے۔ سانکے ئی شمبن کے مطابق، یوکوؤچی نے کہا کہ پہاڑ، جو یاماناشی اور شیزوؤکا کے صوبوں کی سرحد پر واقعہ ہے، پر چڑھنے کے ٹیکس کا فیصلہ متعلقہ مقامی حکام کی جانب سے مل کر کیا جائے گا۔

یوکوؤچی نے مزید کہا کہ متعارف کروائی جانیوالی فیس مستقبل قریب میں آزمائشی بنیادوں پر ہو گی، اور کہا “اغلباً ہم پہاڑ پر چڑھنے والوں سے کہیں گے کہ وہ دیکھ بھال کے اخراجات میں ہاتھ بٹانے کے لیے مالی طور پر حصہ ڈالیں”۔

فیس متعارف کروانے کا فیصلہ جاپان کی جانب سے ماؤنٹ فُوجی کو یونیسکو کے عالمی ورثے کا مقام قرار دلوانے کی کوششوں کے موقع پر ہوا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.