آل نیپون ائیر ویز نے پیر کو کہا کہ وہ کم از کم مئی کے اواخر تک اپنا ڈریم لائنر کا بیڑہ گراؤنڈ کر رہا ہے، جبکہ بوئنگ کے اگلی نسل کے اس طیارے کی بدقسمتی کا کوئی انت نظر نہیں آ رہا۔
ہوائی کمپنی اپریل اور مئی میں اپنی 1714 پروازیں منسوخ کر رہی ہے، ایک ایسا دورانیہ جس میں جاپان کے گولڈن ویک کی چھٹیاں بھی شامل ہوتی ہیں، جس سے جنوری میں ڈریم لائنر کے فضا میں جانے پر پابندی کے بعد سے مجموعی طور پر منسوخ شدہ پروازوں کی تعداد 3600 ہو گئی۔
جنوری میں تمام زیرِ استعمال 787 گراؤنڈ کر دئیے گئے تھے جب جاپان میں ایک پرواز کے دوران بیٹری میں دھویں کا پتا لگا تھا۔
اے این اے کا اعلان بوئنگ کے لیے ایک اور دھچکہ ہے، جس نے 787 پر بڑا داؤ لگایا ہوا ہے، اور پرامید ہے کہ اس کا کم وزن کاربن فائبر پر مشتمل ڈھانچہ ایندھن کی بڑھتی لاگتوں سے بچنے کے طریقوں کی متلاشی ہوائی کمپنیوں کو بھا جائے گا۔
بوئنگ نے 16 جنوری کو طیاروں کی گراؤنڈنگ کے کچھ ہی عرصے بعد 787 کی فراہمی منتقطع کر دی تھی تاہم وہ پانچ 787 طیارے فی مہینہ کی رفتار سے ان کی پیداوار جاری رکھے ہوئے ہے۔