ٹوکیو: ماہرین زلزلیات کے مطابق، پیر کو توچیگی میں 5.7 شدت کا ایک زلزلہ ٹکرایا، جس نے دارالحکومت ٹوکیو میں عمارات کو جھولا جھلا دیا تاہم اس سے سونامی کا کوئی خدشہ نہیں تھا۔
سرکاری نشرکار این ایچ کے نے کہا کہ ٹوکیو کے شمال میں زلزلے کے مرکز کے قریب واقع ایٹمی بجلی گھروں میں کوئی بے قاعدگی نہیں پائی گئی، جبکہ ٹوکیو میں کوئی آدھ منٹ تک عمارتیں اوپر کو جھولتی رہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے نے کہا کہ زلزلہ سہ پہر 4:23 پر آیا جبکہ اس کا مرکز مائیباشی سے 57 کلومیٹر شمال شمال مشرق اور ٹوکیو سے شمال شمال مغرب میں قریباً 143 کلومیٹر کی دوری پر تھا۔
ایجنسی نے کہا کہ اس کا مرکز نو کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ توچیگی کے بیشتر حصوں بشمول نیکّو میں اس کی سب سے زیادہ شدت 5، فوکوشیما اور گونما کے صوبوں میں 4، سائیتاما میں 3 اور چیبا اور ٹوکیو میں 2 ریکارڈ کی گئی۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے قبل ازیں شدت کو 6.2 قرار دیا تھا۔