حکومت حفاظت کا یقین ہونے پر ایٹمی ری ایکٹر ری اسٹارٹ کرے گی

ٹوکیو: وزیر اعظم شینزو ایبے نے جمعرات کو کہا کہ حکومت ایٹمی ری ایکٹروں کو ری اسٹارٹ کے لیے ہری جھنڈی دکھا دے گی، بشرطیکہ ان کی حفاظت کی یقین دہانی حاصل ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سیفٹی پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کرے گی تاہم مزید کہا کہ اگر اٹیمی نگران ادارہ فیصلہ دیتا ہے کہ ایٹمی ری ایکٹر حفاظتی معیارات پر پورے اترتے ہیں، تو انہیں ری اسٹارٹ کیا جا سکتا ہے۔

ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان کی پچھلی حکومت کی جانب سے پچھلے جون میں فوکوئی صوبے کے دو ری ایکٹر ری اسٹارٹ کرنے کے فیصلے نے ملک میں ایٹمی توانائی مخالف تحریک میں گویا بجلی بھر دی تھی، جس سے کئی عشروں میں سب سے بڑے مظاہرے منعقد ہوئے اور اس نے دسمبر میں اُس حکومت کی شکست میں بھی حصہ ڈالا۔

میڈیا رائے شماریوں نے ظاہر کیا ہے کہ جاپانیوں کی اکثریت 2030 سے پہلے نہیں تو کم از کم اس سال تک ایٹمی توانائی سے چھٹکارا چاہتی ہے، جس سے محفوظ سمجھے جانے والے ری ایکٹروں کو دوبارہ چلانے کا فیصلہ بھی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی نئی حکومت کے لیے رسک بن گیا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.