ٹوکیو کے علاقے کیچی جوجی میں عورت تیز دھار آلے کے وار سے قتل، ایک مشتبہ گرفتار

ٹوکیو: پولیس کے مطابق، جمعرات کی صبح ٹوکیو کے علاقے کیچی جوجی میں ایک 22 سالہ عورت کو پیدل گھر جاتے ہوئے تیز دھار آلے (چاقو وغیرہ) کے وار سے قتل کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے مزید کہا کہ 17 سالہ غیر ملکی شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق، یہ حملہ صبح 2 بجے سے ذرا پہلے جے آر کیچی جوجی اسٹیشن سے قریباً 500 میٹر کی دوری پر مُوساشینو میں ہوا۔ فُوجی ٹی وی نے اطلاع دی کہ آریسا یامادا کے طور پر شناخت شدہ عورت ابھی ابھی سہولتی اسٹور سے باہر آئی تھی اور کام سے واپس گھر جا رہی تھے جب دو آدمیوں نے اس پر حملہ کیا۔ پولیس نے کہا (حملے میں) اس کی بائیں ہتھیلی بھی کٹ گئی۔

پولیس نے کہا کہ اس کا ہینڈ بیگ قریباً 200 میٹر پرے خالی پڑا ہوا پایا گیا۔

دریں اثناء پولیس نے کہا کہ غیر ملکی مشتبہ، جو رومانیہ سے تعلق رکھتا ہے، کو کیچی جوجی اسٹیشن پر صبح 5 بجے کے قریب ایک گشتی کار نے روکا۔ پولیس نے کہا کہ جب پولیس والے اس کی جانب گئے تو اُس نے بھاگنا شروع کر دیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.