ٹوکیو: اتوار کو پولیس اور خبروں نے بتایا کہ کم از کم چھ لوگ برف سے متعلقہ واقعات کے ایک سلسلے میں جاں بحق ہو گئے جیسا کہ شمالی جاپان کا جزیرہ ہوکائیدو ویک اینڈ کے دوران برفانی طوفانوں کی زد میں رہا ہے۔
ایک مقامی پولیس ترجمان کے مطابق، ہوکائیدو کے مشرق میں ناکاشی بیتسو کے قصبے میں ایک 40 سالہ خاتون اور اس کے تین نوعمر بچوں کو ہفتے کو رات گئے اپنی کار میں مردہ پایا گیا جو برف تلے دبی ہوئی تھی۔
جی جی پریس خبر رساں ادارے کے مطابق، اسی قصبے میں لاپتہ ہو جانے والی ایک 23 سالہ خاتون اتوار کو اپنی کار سے قریباً 300 میٹر دور برف میں مردہ پائی گئی۔
ناکاشی بیتسو کے شمال مغرب میں یوبیتسو میں ایک 53 سالہ شخص اتوار کو مردہ پایا گیا جب وہ اور اس کی نو سالہ بیٹی کھیتوں میں برف تلے دب گئے۔