ٹوکیو: پولیس نے اتوار کو ایک 18 سالہ جاپانی لڑکے کو حراست میں لیا جس پر شبہ ہے کہ اس نے پچھلی جمعرات کو مُوساشینو، ٹوکیو میں کیچی جوجی اسٹیشن کے قریب ایک 22 سالہ خاتون کو قتل کر دیا۔
یہ لڑکا پوچھ گچھ کے لیے مطلوب تھا، جب پہلے ہی اس جرم کی پاداش میں گرفتار 17 سالہ رومانین لڑکے نے اس پر الزام لگایا۔
فُوجی ٹی وی نے اطلاع دی کہ اس 18 سالہ لڑکے، جسے نابالغ ہونے کی وجہ سے نام سے نہیں پکارا جا سکتا، نے 11 بجے رات خود کو ہینو میں ایک پولیس اسٹیشن میں قانون کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے کہا اس کے ہمراہ کئی ایک دوست بھی تھے۔
پولیس نے اس کے حوالے سے بتایا کہ وہ اور اس کے رومانین ساتھی نے خاتون کو اس لیے قتل کیا چونکہ وہ روپیہ چاہتے تھے۔
پولیس نے اتوار کو کہا کہ 18 سالہ مشتبہ کا کوئی مستقل پتہ یا خاندان نہیں ہے۔