آکیرا میں بلٹ ٹرین پٹڑی سے اتر گئی

ٹوکیو: 130 افراد پر مشتمل مسافروں اور عملے کو لے جانیوالی ایک بلٹ ٹرین اتوار کو بھاری برفباری کی وجہ سے صوبہ آکیرا میں پٹڑی سے اتر گئی، اگرچہ اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں تھی؛ یہ بات ٹرین آپریٹر نے بتائی۔

کیودو نیوز ایجنسی کے مطابق، ایسٹ جاپان ریلوے کمپنی نے کہا کہ کوماچی نمبر 25 بلٹ ٹرین کی پہلی بوگی دائیسن کے شہر میں آکیرا شنکانسن لائن پر پٹڑی سے اتر گئی۔

چھ بوگیوں پر مشتمل یہ ٹرین برف کی وجہ سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی انتہائی کم رفتار پر سفر کر رہی تھی جب اس کے کئی ایک پہیے پٹڑی سے پھسل گئے۔

ڈرائیور نے کہا کہ عجیب سا شور سننے کے بعد اس نے ہنگامی طور پر ٹرین روک دی۔

4 بجے شام کے ذرا دیر بعد پٹڑی سے اترنے کے اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے یا مرنے کی اطلاع نہیں تھی۔

جاپان ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ نے کہا کہ وہ مزید تحقیقات کے لیے جائے حادثہ پر اہلکار بھیجے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.