توچیگی: ایک آدمی نے اُتسونومیا، صوبہ توچیگی میں ایک ڈاکخانہ لوٹا اور جب پولیس نے اسے روکا تو اپنی جان لینے کی کوشش کر ڈالی۔
پولیس کے مطابق، جمعہ کو شام 5 بجے کے قریب کامیتاوارا میں چاقو کی نمائش کرتے ہوئے ایک شخص ایک ڈاکخانے میں داخل ہوا اور کیشئیر سے کہا کہ اسے 50,000 ین نقد پکڑا دے۔ اس کے بعد ڈکیت نے نقدی لی اور کار کے ذریعے بھاگ نکلا۔ کیشیئر اس واقعے میں زخمی نہیں ہوا۔
ٹی بی ایس نے خبر دی کہ قریباً ایک گھنٹہ بعد، پولیس نے یہ کار رکوا لی، جسے اس کی لائسنس پلیٹ (کے نمبر) سے پہچانا گیا تھا۔ جب انہوں نے ڈرائیور سے پوچھ گچھ کی کوشش کی تو اس نے ایک چاقو سے اپنا گلا کاٹ لیا۔ اس شخص کو علاج کے لیے قریبی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت نازک بیان کی ہے۔
پولیس نے کہا کہ مشتبہ کو ابھی ہوش نہیں آیا۔